پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)چند روز قبل ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر پاکستان میں پہلی مرتبہ142 روپے کا ہو گیا جس سے ملک میں ہنگامہ سا پربا ہو گیا تاہم اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی . تفصیلات کے مطابق ڈالر بلند ترین سطح پر کچھ دیر رکنے کے بعد 138 روپے پر آ کر رک گیا تاہم آج پھر سے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے .

ضرور پڑھیں: تیل اور گیس کی زائدقیمتوں سے متعلق کیس ،نیب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

ڈال کی قیمت میں 76 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد انٹر بینک میں 138 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے . حال ہی میں ڈالر کی اچانک بڑھنے

والی قیمت پر عمران خان کا کہناتھا کہ گزشتہ عرصہ میں ڈالر کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ ہوا اور مجھے دونوں مرتبہ ٹی وی سے پتا چلا، قدر میں اضافہ سٹیٹ بینک نے ازخود کیا تھا، وہ خود مختار ادارہ ہے لیکن مستقبل قریب میں ایسا میکنزم لا رہے ہیں تاکہ سٹیٹ بینک ایسا کوئی بھی قدم حکومت سے پوچھے بغیر نہ اٹھائے.

..

ضرور پڑھیں: روپے کی قدر میں تاریخی بے قدری ! عمران خان نے اسد عمر کیخلاف سخت ترین ایکشن لے لیا ،ن لیگ دور میں تعینات گورنر سٹیٹ بینک بھی نشانے پر

مزید خبریں :