انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کی کمی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 137.10 روپے کا ہو گیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کی کمی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 137.10 روپے کا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی جبکہ پیسہ تگڑا ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 137.84 سے 137.10 ہو گئی.

ضرور پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کی کمی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 137.10 روپے کا ہو گیا

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی.انٹربینک میںڈالر کی قیمت میں جاری اُتار چڑھاؤ کے تحت گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کی قدر 3 روپے 5 پیسے بڑھ ی اور ڈالر 139.05 سے کم ہوکر 137روپے کا ہوگیا. گذشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تین روپے پانچ پیسے تک کا اضافہ دیکھا گیا. ڈالر ایک سو 37 روپے میں فروخت ہوا. بینکوں کےدرمیان لین دین میں روپے کی قدر میں دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 136 روپے تک دیکھا گیا.یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر142 روپے کا ہوگیا . ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر گرنے کے باعث قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے

.روپے کی قدر میں کمی آئی تو ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیاں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں. نومبر کے اختتام تک مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو گیا.ایک ہی ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 5.06 روپے کا اضافہ ہوا. ہفتے کے اختتام پر سعودی ریال کی قیمت 37.06 روپے، یورو 158.17 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 177.85 روپے کا ہو گیا.جبکہ اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا. گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں ہونے والے اضافےکے بعد ملکی قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا.

..

ضرور پڑھیں: وہ آسان ترین طریقہ جس کی مدد سے آپ انڈوں کو ایک سال تک استعمال کرسکیں گے

مزید خبریں :