انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ جاری ہے.انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے.

ضرور پڑھیں: پاکستان کے اہم ترین شہر میں زوردار بم دھماکہ ، ہلاکتوں کا خدشہ ،افراتفری مچ گئی

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے سستا ہو گیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میںڈالر 139.05 سے کم ہوکر 136 روپے کا ہو گیا.کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 136 روپے تک آ گیا تھا. جبکہ پاکستان میں سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے.کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے.100 انڈیکس 39 ہزار 200 کی سطح سے نیچے آگیا. نومبر کے اختتام تک مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہو گیا. ایک ہی ہفتے میںڈالر کی قیمت میں 5.06 روپے کا اضافہ ہوا. ہفتے کے اختتام پر سعودیریال کی قیمت 37.06 روپے، یورو 158.17 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 177.85 روپے کا ہو گیا. جبکہ کاروبارہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 139 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا. اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے. گیس نرخ بڑھنے سے بھی ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا. سی این جی مہنگی

 

ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو گیا جس کا بوجھ عوام کو اُٹھانا پڑا.سیمنٹ اور سریے کی قیمت بڑھنے سے تعمیری لاگت میں بھی اضافہ ہوا. دوسری جانب ائیرٹکٹس کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے.پاکستان سے مشرق وسطیٰ ، برطانیہ ، امریکا اور کینیڈا کے لیے جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے. قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت تمام نجی و غیر ملکی ہوائی کمپنیاں اپنے کرایوں میں اضافہ کررہی ہیں.سعودی عرب کے لئے اکانومی کلاس کا کرایہ 65ہزار سے بڑھ کر 70سے 75ہزار جبکہ لندن اکانومی کلاس کاکرایہ ایک لاکھ روپے اورامریکہ ،کینیڈا کا کرایہ پونے 2لاکھ روپے ہو گا.

..

ضرور پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

مزید خبریں :