پشین اور پنجگور میں لیویز اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے تحصیلدار سمیت 9 افراد زخمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پشین اور پنجگور میں لیویز اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے تحصیلدار سمیت 9 افراد زخمی


پشین ، پنجگو . کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشین اور پنجگور میں میں لیویز اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کے تحصیلدار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو کوئٹہ اور پنجگور منتقل کر دیا گیا .

دھماکا سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیاتفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ پشین کے وسطی علاقے پولیس لائن جان اڈہ کے قریب تحصیلدار بوستان عبدالمالک ترین کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا. دھماکے کے نتیجے میں تحصیلدار عبدالمالک ترین، محافظ صلاح الدین سمیت9 افراد زخمی ہوئے، جس میں راہ گیر بھی شامل ہیں. دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پشین منتقل کردیا گیا. میڈیا سے گفت گو میں سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف لیویز کی گاڑی ہی تھی دھماکے سے تحصیلدار کی گاڑی کے اگلے اور بائیں جانب کے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے. پولیس کو دھماکے کی جگہ سے ایک موٹر سئایکل کے پرزے بھی ملے ہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلیے. حکام کے مطابق دھماکا سڑک کنارے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، جب کہ دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاوزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے بم دھماکے کی مذمت اور واقعہ میں تحصیلدار ، لیویز اہلکار اور شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلی اور وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں پاکستان دشمن عناصر کارفرمار ہیں. امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا. وزیراعلی بلوچستان نے پولیس، لیویز اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اور کوششیں کی جائیں دریں اثناء پنجگور میں سیکورٹی فورسز کینٹ کے قریب رموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پرنصب تھا سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں جب کیمپ کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکہ وہا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار رضوان سمیت دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا بازار میں بھگدڑ مچھ جانے سے ددکانیں بند ہوگئے مزید کارروائی کی جارہی ہے.

..

مزید خبریں :

Load More