پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ختم کرنے کیلئے سعودی عرب میدان میں آ گیا۔۔ 1ارب 20کروڑ ریال کن منصوبوں کیلئے دیئے جائیں گے؟ اعلان ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ختم کرنے کیلئے سعودی عرب میدان میں آ گیا۔۔ 1ارب 20کروڑ ریال کن منصوبوں کیلئے دیئے جائیں گے؟ اعلان ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی فنڈنگ بھی کرنے کا فیصلہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جہاں پاکستان کی معیشت اور سنبھالنے کیلئے بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے، وہیں اب سعودی عرب پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے بھی میدان میں آگیا ہے.

سعودی عرب نے پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شروع کیے گئے 2 بڑے منصوبوں کیی فنڈنگ بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سعودی عرب نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کو فنڈنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ڈیموں کی تعمیر کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران باقاعدہ یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے. سعودی عرب مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی

تعمیر سمیت بجلی کے 5 مختلف منصوبوں کیلئے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے فنڈز فراہم کرے گا. سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی. پاکستان کو سعودی عرب سے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے. جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں. واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں 16 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے. سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے.

..

مزید خبریں :

Load More