پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کردیا | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کردیا


دبئی (قدرت روزنامہ) پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کردیا ہے. اماراتی جریدے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عیسائی کے سب سے بڑے پیشوا پوپ فرانسس نے متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان کیا ہے.

ضرور پڑھیں: قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان، سپریم کورٹ نے سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

پوپ فرانسس اگلے برس فروری کے ماہ میں متحدہ عرب اماراتکا دورہ کریں گے. پوپ فرانسس کے دورہ متحدہ عرب امارات کا اعلان دبئی کے حاکم اور اماراتی نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے کیا گیا. شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے اماراتی شہریوں کو پوپ فرانسس کے دورے کی خوشخبری سنائی.  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوپ فرانسس کے دورہ متحدہ عرب امارات سے بین المذاہب ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا. جبکہ دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان موجود خلیج کو کم کرکے امن کے قیام میں بھی مدد ملے گی. شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بعد متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید کی جانب سے بھی خصوصی ٹوئٹ کیا گیا.  متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک پوپ فرانسس کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے. ہم پوپ فرانسس کو متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہیں گے. پوپ فرانسس امن، بھائی چارے اور برداشت کی علامت ہیں. ہمیں امید ہے کہ پوپ فرانسس کا دورہ متحدہ عرب تاریخی ثابت ہوگا. 

..

ضرور پڑھیں: جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے خود کو الگ کرلیا

مزید خبریں :