تازہ ترین
انقرا(قدرت روزنامہ)ترکی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے2سابق مشیروں احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کر دیئے.ترک میڈیا کے مطابق عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے.
دوسری جانب امریکی وزیردفاع جم میٹس کا صحافیوں سے گفتگو میںکہناہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں .جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کیلیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے.فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا.
..