سعودی باپ نے ننھے بیٹے کو بچانے کی خاطر اپنی قربانی دے دی | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

سعودی باپ نے ننھے بیٹے کو بچانے کی خاطر اپنی قربانی دے دی


جدہ(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آیا ہے جس نے ا یک طرف تو دیکھنے والوں کے دِل دہلا دیئے ہیں. تو دُوسری طرف ایک عظیم باپ کی اپنی اولاد کی جان بچانے کی قربانی بھی ظاہر ہوئی ہے.

ضرور پڑھیں: وفاقی کابینہ کے طاقتور ترین وزیر کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ ،یہ اسد عمر نہیں بلکہ کون ہے؟شہر اقتدار میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا

اس ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ شام کے وقت اثیر کی ایک سڑک پر باپ اپنے چار پانچ سال کے بچے کے ساتھ سڑک کراس کر رہا ہے اچانک بچہ اپنا ہاتھ چھُڑا کر تیزی سے سڑک عبور کرنے لگتا ہے. اور پہلی سڑک کراس کر کے دُوسری سڑک پر پہنچ جاتا ہے. ابھی وہ تیزی سے دوسری سڑک بھی عبور کرنے ہی والا تھا کہ باپ کو اچانک نظر آیا کہ ایک کار بڑی تیز رفتار سے بچے کی جانب آ گئی ہے. وہ خطرے کو بھانپ کر فوراً تیزی سے بچے کے پیچھے دوڑا. کار چند لمحوں میں ہی اُس کے پاس پہنچ گئی تاہم وہ اس دوران بچے کے پاس پہنچ گیا اور اُس نے بچے کو سڑک سے فٹ پاتھ کی جانب دھکیل دیا. مگر خود کار کی زور دار ٹکر کا نشانہ بن کر کئی میٹر دُور جا گرا. باپ اور بیٹے کو فوری طور پر ابہا ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی حالت تسلّی بخش ہے، تاہم باپ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اُس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے. سوشل میڈیا پر باپ کی اس حاضر دماغی اور بیٹے کی جان بچانے کی دلیرانہ کوشش کو بہت سراہا جا رہا ہے. اس بے لوث شخص کو محبت اور قربانی کے پیکر کا نام دیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ”جب سے آپ کی رنبیر کپورکے ساتھ تصویر یں منظر عام سے غائب ہوئی ہیں تب سے آپ کو کوئی کام نہیں مل رہا “ٹویٹر صارف نے یہ بات کہی تو آگے سے ماہرہ خان نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

مزید خبریں :