سعودی باشندہ گزشتہ تیس سال سے روزانہ مریضوں کی عیادت کر رہا ہے | Daily Qudrat - Latest Urdu News website
Can't connect right now! retry

سعودی باشندہ گزشتہ تیس سال سے روزانہ مریضوں کی عیادت کر رہا ہے


ریاض(قدرت روزنامہ) علی ابراہیم المُوسیٰ ایک سادہ طبیعت معمر دیہاتی ہے. جو المجماء ضلع میں واقع ہَوتات سُدیر ہسپتال کا پچھلے 30 سالوں سے لگاتار دورہ کرتا ہے.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی اپنی معاشی ٹیم کو شاباش

اگرچہ اب وہ بوڑھا ہونے کے باعث کمزور چکا ہے تاہم اُس کے معمول میں کوئی فرق نہیں آیا. مُوسیٰ شہر بھر میں اپنے سادہ مزاج اور مہربان طبیعت کے باعث جانا جاتا ہے، اُسے ہسپتال میں بہت زیادہ عزت و احترام دِیا جاتا ہے . مُوسیٰ ہسپتال میں آ کر مریضوں کی عیادت کرتا ہے، اُن سے بات چیت کرتا ہے اور اُن کے لیے صحت یابی کی دُعا کرتا ہے. مُوسیٰ اب خود بوڑھا ہو جانے کے باعث آپ گاڑی چلا کر ہسپتال نہیں آ سکتا، اس لیے یہ فرض روزانہ کی بنیاد پر اُس کا بیٹا نبھاتا ہے. جو اُسے ہسپتال چھوڑ کر اپنے کام پر چلا جاتا ہے. ہسپتال کی انتظامیہ بھی مُوسیٰ کے انسان دوست جذبے کا احساس کرتے ہوئے اُس سے مکمل تعاون کرتی ہے. مُوسیٰ کو نہ تو طب کی کوئی معلومات ہے اور نہ دوائیوں کی افادیت سے واقفیت ہے، وہ تو بس کھجور کے درخت اُگانے والا اور اُن کی نگہداشت کرنے والا کسان ہے جس کی ساری عمر اسی کام میں گزری ہے. مُوسیٰ مریضوں میں بہت زیادہ مقبول ہے، کیونکہ اُس کے پاس بیٹھنے اور بات چیت کرنے سے مریضوں کو اپنی بیماری اور تکلیف کا احساس جاتا رہتا ہے اور وہ خود کو ہشاش بشاش محسوس کرنے لگتے ہیں. وہ مریضوں کو ہمیشہ صحت یاب ہونے کی اُمید دلاتا ہے اور اُنہیں ایسی حکایتیں سُناتا ہے جن میں خُدا نے کسی لاعلاج مرض کے شکار انسان کو شفایاب کیا.مُوسیٰ کے اس خُدا ترس جذبے اور منفرد انداز کی بیمار پُرسی پر ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اُسے میڈل سے بھی نوازا جا چکا ہے .

..

ضرور پڑھیں: شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

مزید خبریں :